تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ بجٹ سیشن کے آغاز کے موقع پر
گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے خطبہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر اسپیکر مدھو
سدن چاری نے تلگودیشم کے دو ارکان اسمبلی ریونت ریڈی اور ایس وینکٹ ویریا
کو معطل کردیا ۔وزیر امور مقننہ
ہریش راؤ نے ان کی معطلی کی قرار داد پیش کی انہوں نے کہا
کہ گورنر کے خطبہ کے دوران ڈسپلن شکنی کی سرگرمیوں کے ذریعہ تلنگانہ اسمبلی
کی شبیہ کو متاثر کرنے کی ان ارکان نے کوشش کی ہے ۔ہریش راو کی قرار داد کو اسپیکر نے قبول کرتے ہوئے انہیں مکمل سیشن کیلئے معطل کردیا ۔